چوتھے امام حضرت زین العابدین (ع)
نام و نسب
اسم گرامی : علی ابن الحسین (ع)
لقب : زین العابدین
کنیت : ابو محمد
والد کا نام : حسین (ع)
والدہ کانام : شہربانو یا شاہ زناں
تاریخ ولادت : ۵ / شعبان دوسری روایت کے مطابق ۷/ شعبان ۳۸ھـ
جائے ولادت : مدینہ منورہ
مدت امامت : ۳۵/ سال
عمر : ۵۷/ سال
تاریخ شہادت : ۲۵/محرم ۹۵ھـء
شہادت کا سبب: ہشام ابن عبد الملک نے زہر دےکر شہید کیا
مزار مقدس : مدینہ منورہ ،جنت البقیع
اولاد کی تعداد : ۱۱/ بیٹے اور ۴/ بیٹیاں
بیٹوں کے نام : (۱) محمد باقر(ع) (۲) عبد اللہ (۳) حسن (۴) حسین (۵) زید (۶) عمرو (۷) حسین الاصغر (۸) عبد الرحمن (۹) سلیمان (۱۰) علی (۱۱) محمد الاصغر
بیٹیوں کے نام : (۱) خدیجہ (۲) فاطمہ (۳) علیا (۴) ام کلثوم
بیویاں : ۲/ہمسر اور چند کنیزیں
انگوٹھی کے نگینے کا نقش : ”حسبی اللہ لکلّ ھمٍ“
حضرت علی بن ابی طالب علیہ السّلام کوفہ میں مسند خلافت پر متمکن تھے جب۱۵جمادی الثانی ۳۸ھـ میں سید سجاد علیہ السّلام کی ولادت ہوئی۔ آپ کے دادا حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السّلام اور سارے خاندان کے لوگ اس مولود کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور شاید علی علیہ السّلام ہی نے پوتے میں اپنے خدوخال دیکھ کر اس کانام اپنے نام پر علی رکھا تھا۔
حضرت امام زین العابدین علیہ السّلام ابھی دوبرس کے تھے جب آپ کے دادا حضرت امیر علیہ السّلام کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ امام زین العابدین علیہ السّلام اپنے چچا حضرت امام حسن علیہ السّلام اور والد امام حسین علیہ السّلام کی تربیت کے سائے میں پروان چڑھے۔
بارہ برس کے تھے جب امام حسن علیہ السّلام کی شہادت ہوئی۔ اب امامت کی ذمہ داریاں آپ کے والد حضرت امام حسین علیہ السّلام سنبھال چکے تھے۔ شام کی حکومت پر بنی امیہ کا قبضہ تھا اور واقعات کربلا کے اسباب حسینی جہاد کی منزل کو قریب سے قریب ترلارہے تھے۔
یہ وہ زمانہ تھا جب حضرت زین العابدین علیہ السّلام بلوغ کی منزلوں پر پہنچ کر حدود شباب میں قدم رکھ رہےتھے۔
اسی زمانہ میں جب کہ امام حسین علیہ السّلام مدینہ میں خاموشی کی زندگی بسر کررہے تھے حضرت نے اپنے فرزند سید سجاد علیہ السّلام کی شادی اپنی بھتیجی ـ حضرت امام حسن علیہ السّلام کی صاحبزادی ـ کے ساتھ کردی جن کے بطن سے امام محمدباقر علیہ السّلام کی ولادت ہوئی اور اس طرح امام حسین علیہ السّلام نے اپنے بعد کے لئے سلسلۂ امامت کے باقی رہنے کا ساماںّ خود اپنی زندگی میں فراہم کردیا۔
۶۰ھ میں سید سجاد علیہ السّلام ۲۲ سال کے تھے جب حضرت امام حسین علیہ السّلام کو عراق کا سفر درپیش ہوا اور سید سجاد علیہ السّلام بھی ساتھ تھے۔
یہ نہیں کہا جاسکتا کہ راستے ہی میں یا کربلا پہنچنے کے بعد کہاں بیمار ہوئے اور دس محرم ۶۱ھ کوامام حسین علیہ السّلام کی شہادت کے موقع پر اس قدر بیمار تھے کہ اٹھنا بیٹھنا مشکل تھا اور یقین ہے کہ ساتویں سے پانی بند ہونے کے بعد پھر سید سجاد علیہ السّلام کے لئے بھی پانی کاایک قطرہ ملنا ناممکن ہوگیاتھا۔
ایک ایسے بیمار کے لئے یہ تکلیف برداشت سے باہر تھی۔ عاشور کے دن کے اکثر حصے میں آپ غشی کے عالم میں رہے اسی لئے ک